Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’نکاح نامے پر دستخط‘ ، مشہور گلوکار کو آٹو گراف دینا مہنگا پڑ گیا

دستخط لینے والی مداح نے سوشل میڈیا پر شادی کا اعلان کردیا
شائع 05 فروری 2024 02:11pm

برطانوی گلوکارلوئس ٹاملسن مداح کو آٹو گراف دینے کی غرض سے نکاح نامے پر دستخط کر بیٹھے۔

مداح اپنے پسندیدہ گلوکار یا اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب ہوتے ہیں، لیکن کچھ مداح ایسے ہوتے ہیں جو کہ اپنے انداز کی بدولت سب کی توجہ خوب سمیٹ لتیے ہیں۔

مشہور برطانوی گلوکار لوئس ٹاملسن ان دنوں ایک ایسے ہی دلچسپ اور حیرت انگیز واقعے کی بنا پر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹ رہے ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ انڈونیشیاء کے شہر جکارتا میں جاری ایک کنسرٹ کے دوران مداح نے بطور آٹوگراف گلوکار کا دستخط لینا چاہا۔

جسے گلوکار نے مداح کی خاطرآٹوگراف دینے سے گریز نہ کیا، لیکن وہ اس بات سے بالکل انجان تھے کہ یہ دستخط وہ شادی کے سرٹیفیکیٹ پر کر رہے ہیں۔

تاہم اس کے بعد خاتون نے خوشی سے سب کو بتایا کہ وہ کانسرٹ میں سنگل گئی تھیں، ان کا کوئی بوائے فرینڈ نہیں ہے لیکنشادی کرکے واپس آئی ہیں کیونکہ لوئس نے انکے نکاح نامے پر دستخط کیے ہیں۔

واضح رہے لوئس ٹاملسن مشہور برطانوی بینڈ ’ون ڈائریکشن‘ کا حصہ رہ چکے ہیں جو کہ اب ٹوٹ چکا ہے، اس بینڈ میں پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک بھی شامل تھے۔

اچھی بات یہ ہے کہ انڈونیشیا کے قانون کے مطابق شادی صرف اس صورت تسلیم کی جاتی ہے جب جوڑے نے باضابطہ تقریب منعقد کی ہو، لہذا اس نکاح نامے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

hollywood

singer