Aaj News

جمعہ, دسمبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 9 کا جنون، اسلام آباد یونائیٹڈ کی آفیشل کِٹ منظر عام پر

تینوں کھلاڑیوں نے مختلف رنگ کی شرٹس زیب تن کی ہوئی ہیں۔
شائع 05 فروری 2024 01:25pm

پاکستان سُپر لیگ سیزن 9 کے لیے تمام ٹیموں کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں، سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے اپ ڈیٹس آنا شروع ہو چکی ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ بھی ٹیم کی نئی جرسی اور کٹ سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے فالوورز کے لیے منظرعام پر لے آئی ہے۔

ایکس اکاؤنٹ پر اپلوڈ کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نسیم شاہ سمیت دیگر کھلاڑی موجود ہیں، جبکہ تینوں کھلاڑیوں نے مختلف رنگ کی شرٹس زیب تن کی ہوئی ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی آفیشل کٹ گریفٹی اسٹائل میںلال رنگ کی ہے، جس پر مختلف ڈیزائنز بنے ہوئے ہیں ساتھ ہی اس پر اسپانسرز کے لوگو بھی موجود ہیں۔

cricket

Pakistan Super League

HBL PSL 9