Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق کرکٹ کپتان جویریہ خان نے زندگی کی نئی اننگ کا آغاز کردیا

شادی کی تقریب کا انعقاد کراچی میں کیا گیا، ساتھی کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت
شائع 05 فروری 2024 11:10am

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں، شادی کی تقریب کراچی میں سر انجام پائی۔

سوشل میڈیا پرجاری تصاویر میں سابق کپتان کو دلہن بنے دلکش روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام پر وائرل تصاویر میں جویریہ خان اور ان کے شوہر وقاص کو آف وائٹ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، دوسری جانب جویریہ خان نے کالا چشمہ بھی لگایا ہوا تھا۔

شادی کی تقریب میں ساب کپتان بسمہ معروف، آل راؤنڈر فاطمہ ثناء سمیت دیگر کھلاڑی بھی شریک ہوئیں۔

واضح رہے جویریہ خان نے 116 ون ڈے اور 122 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

Wedding

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

National Women's Cricket Championship