Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کے سب سے بڑے بائیو گیس پلانٹ کا افتتاح

بائیو گیس پلانٹ میں روزانہ 1600 کلو گوبر استعمال ہوگا
شائع 04 فروری 2024 08:37pm
علامتی تصویر / روئٹرز
علامتی تصویر / روئٹرز

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پاکستان کے سب سے بڑے بائیو گیس پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ بائیو گیس پلانٹ میں روزانہ 1600 کلو گوبر استعمال ہوگا، گجر پورہ بائیو گیس پلانٹ سے روزانہ 16ہزار کلو نامیاتی کھاد بھی پیدا ہوگی۔

لاہور کی گجر کالونی میں قائم بائیو گیس پلانٹ سے روزانہ 6000 مکعب میٹر گیس بن سکے گی۔

محسن نقوی نے بٹن دبا کر کمپریسڈ بائیو گیس پلانٹ پروڈکشن کا آغاز کیا، اور ساتھ ہی گجر پورہ بائیو گیس پلانٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔

گجر کالونی بائیو گیس پلانٹ سے پیدا ہونے والی نامیاتی کھاد پی ایچ اے اور کاشتکار استعمال کر سکیں گے۔

بائیو گیس پلانٹس سے بنائی جانے والی نامیاتی کھاد عوام کو بھی فروخت کی جائے گی، جس سے پی ایچ اے کو خاطر خواہ ریونیو حاصل ہوگا۔

پلانٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ لاہور میں پاکستان کا پہلا بائیو گیس پلانٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں بتایا کہ آج سی بی ڈی نے پاکستان کا پہلا ڈبل اسٹوری انڈر پاس پر کام شرو ع کردیا ہے، امید ہے اس سے ٹریفک کی روانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

انھوں نے کہا کہ درجنوں پراجیکٹس پر کام جاری ہے، رستم زمان گاما پہلوان انڈر پاس کو مکمل کرنے کیلئے 6 ماہ کا وقت مقرر کیا گیا ہے، لیکن امید ہے کہ یہ 6 ماہ سے پہلے مکمل کرلیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں ہم نے ہر شہر کیلئے ترقیاتی پراجیکٹس کو ٹارگٹ بناکر مکمل کروائے، سگیاں پل کو 7 فروری تک کھول دیں گے، امید ہے کہ اگلی حکومت ہم سے زیادہ کام کرے گی۔

Energy sector

CARETAKER CM PUNJAB

Bio gas plant