Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ملیر میں بارش سے فصلیں اور باغات لہلہا اٹھے

دیگر فصلوں کے ساتھ زرعی اراضی پر کھڑی گندم کو بھی فائدہ ہوا
شائع 04 فروری 2024 06:15pm
Crops and gardens flooded by rain In Malir - Aaj News

کراچی میں بارش کے بعد ملیر میں فصلیں اور باغات لہلہا اٹھے۔

کراچی میں ہفتے کو ہونے والی موسلا دھار بارش نے ایک طرف شہر کی صورتحال بگاڑ کر رکھ دی، تو دوسری طرف ملیر کے دیہی علاقوں میں بارش رحمت بن گئی۔

برسات سے مکینوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں کیونکہ ملیر اور گرد و نواح میں برسات سے ہزاروں ایکڑ رقبے پر سبزیوں کی فصلیں، باغات، کھیت کھلیان لہلہا اٹھے ہیں۔

درسنہ چھنہ، کاٹھوڑ ، گڈاپ میں دیگر فصلوں کے ساتھ زرعی اراضی پر کھڑی گندم کو بھی فائدہ ہوا۔

Cold Weather

Met Office

Karachi Rain

TUNNEL FARMING