Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

مالم جبہ میں صحافیوں کی گاڑی کھائی میں جاگری

صحافی فیسٹیول کی کوریج کیلئے جارہے تھے
شائع 04 فروری 2024 02:19pm

مالم جبہ میں فیسٹول کی کوریج کیلئے جانے والے صحافیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری۔

سوات پریس کلب کے صحافی فیسٹیول کی کوریج کیلئے جارہے تھے کہ برفباری کے باعث گاڑی پھسل کر کھائی میں جاگری۔

حادثے میں تین صحافی معمولی زخمی ہوئے۔

خیال رہے برفباری اور خراب موسم کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب سوات کے دلفریب مناظر سے مالامال وادی کالام نے برف کی چادر اُوڑھ لی ہے، ملک بھر سے سیاحوں نے کالام کا رُخ کیا ہوا ہے۔

سوات کی حسین وجمیل وادی کالام میں برف باری جاری ہے۔ آسمان سے گرتے سفید روئی کے گالوں سے سیاح خوب محظوظ ہونے لگے۔

برف باری کے بعد وادیِ کالام کا حسن مزید نکھر کر سامنے آگیا۔ سیاح برف میں خوب موج مستی کرتے نظر آئے۔

مالم جبہ، گبین جبہ میں بھی برف باری جاری ہے۔

برف باری سے مقامی لوگوں کے کاروبار میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

کالام اور مالم جبہ میں 6 انچ برف پڑچکی ہے اور یہ سلسلہ چار فروری تک جاری رہے گا۔

Heavy Snowfall

Swat Press Club

Swat Snowfall