8 فروری کو پتہ لگے گا کون آنسو بہاتا ہے، کچھ لوگوں کا کردار 12 مئی والا ہے، میئر کراچی
میئر کراچی مرتضی وہاب نے ایم کیو ایم پاکستان کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو ماضی کا کردار 12 مئی والا ہے، کہتے ہیں خاموش نہیں بیٹھیں گے بد معاشی میں کوئی ثانی نہیں ہمارا۔ الیکشن کمیشن اس بات کا نوٹس لے یہ اشتعال انگیزی نہیں چل سکتی۔
فیرئیر ہال کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر مایوسی ہوتی ہے کہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ کوئی شخص قانون کو اپنے ہاتھ میں لیتا ہے تو کارروائی ہونی چاہیے۔ کوئی شخص نہیں چاہتا 1980 اور 1990 کا شہر ہمیں ملے۔
پی ایس پی کا نام لیے بغیر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وقت آگیا ہے کسی کو اس شہر کو یر غمال بنانے نہیں دینگے، 2018 کے انتخابات میں جس سیاسی جماعت کا انتخابی نشان ”ڈولفن“ تھا وہ کہتے تھے وزیر اعظم ہمارا ہوگا اور اب 8 فروری کو پتہ لگ جائے گا کون آنسو بہاتا ہے اور کون کس کے پاس جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں شہر قائد میں بھتہ عام تھا اور فیکٹریاں جلا دی جاتی تھیں۔
میئر کراچی نے کہا کہ اس شہر کے بچے اور سیاسی جماعتیں ہماری ہیں، اگر کوئی شخص بد معاشی کر رہا ہے اس کو بتایا جائے شہر میں قانون کا بول بالا ہوگا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں قانون کی خلاف ورزی کروں میرے خلاف کارروائی ہو جتنا برا وقت شہر نے دیکھنا تھا وہ دیکھ لیا۔
Comments are closed on this story.