’میں زندہ ہوں‘ ، پونم پانڈے نے اپنی موت کی خبرخود دینے کے بعد تردید کردی
مشہور بھارتی اداکارہ اورماڈل موت کے اگلے ہی دن زندہ ہو گئیں؟ جی ہاں ایسا کچھ سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ کے ساتھ ہوا ہے۔
پونم پانڈے کی جانب سے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرخبرشیئر کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ، ’ہم انتہائی دکھ کے ساتھ بتا رہے ہیں کہ ہماری پیاری پونم پانڈے اب ہم میں نہیں رہی ہیں۔‘
سوشل میڈیا صارفین بھی حیران تھے کہ اداکارہ اپنے اکاؤنٹ سے کیسے خود اپنی موت کی خبر دے سکتی ہیں۔ جبکہ کچھ صارفین نے اسے جھوٹ قرار دیا اور اسے اداکارہ کی سوشل میڈیا ٹیم کی شرارت قرار دے دیا۔
لیکن اب اداکارہ کی جانب سے باقاعدہ طور پر ویڈیو بیان سامنے آ گیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ کینسر سے آگاہی کی خاطر مجھے اپنی موت کی خبر دینا پڑی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ چونکہ جنوری سرویکل کینسر سے آگاہی کا مہینہ ہے، اور بھارتی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ طور پر مہم کیا آغاز کیا گیا تھا، یہی وجہ ہے کہ یہ پوسٹ بھی اسی مہم کا حصہ ہے۔
ویڈیو پیغام میں پونم پانڈے کا کہنا تھا کہ میں آپ سے انتہائی اہم چیز شئیر کرنے جا رہی ہوں، میں یہاں ہوں، زندہ ہوں۔ سرویکل کینسر سے میری موت نہیں ہوئی۔ لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ اس نے ہزاروں خواتین کی جانیں لی ہیں جو اس بیماری سے دوچار ہیں۔
واضح رہے اداکارہ پونم پانڈے میں کچھ دن قبل سروائیویکل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔
اداکارہ نے 2013 کے ورلڈکپ کے دوران متنازع پوسٹ کی وجہ سے توجہ حاصل کی تھی۔
Comments are closed on this story.