Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

مچھ آپریشن میں 3 نام نہاد لاپتہ افراد بھی مارےگئے ، جان اچکزئی

ان ہی لاپتہ افراد کی تصویریں اسلام آباد دھرنے کے شرکاء نے اٹھائی ہوئی تھیں، صوبائی وزیر
شائع 02 فروری 2024 10:55pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

بلوچستان کے وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ مچھ میں فورسز کے آپریشن کے دوران 3 نام نہاد مسنگ پرسننز بھی مارےگئے۔

کوئٹہ میں بات چیت کرتے ہوئے جان اچکزئی نے بتایا کہ مچھ آپریشن میں جو دہشت گرد مارے گئے ان میں 3 وہ تھے جن کی تصویریں اسلام آباد دھرنے کے شرکاء نے اٹھائی ہوئی تھیں۔

جان اچکزئی نے کہا کہ ’ماہ رنگ بلوچ اور اس کے دہشت گرد ساتھیوں کے مکروہ عزائم قوم کے سامنے آچکے ہیں‘۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کی رچائی گئی خطرناک شرپسندی کی سازش ہماری بہادر فورسز نے خاک میں ملا دیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ ان جعلی دانشوروں کی سہولت کاری ہمارے سامنے کھل کر آ گئی ہے۔

security forces operation

Balochistan law and order situation

Jan Achakzai

Baloch Yakjehti Committee

Mach Attack