پاکستان میں ٹرانسمیشن اور ڈسٹریبیوشن لاسز گردشی قرضے کا بڑا سبب بن گئے
پاکستان میں ٹرانسمیشن اور ڈسٹریبیوشن لاسز گردشی قرضے کا بڑا سبب بن گئے ہیں، تاہم، اسمارٹ گرڈ اور اسمارٹ ٹیکنالوجی سے بجلی کی قیمتوں میں قابو پایا جاسکتا ہے۔
اسمارٹ ٹیکنالوجی سے بجلی سسٹم لاسز چھ ماہ میں پچاس فیصد تک کم کئے جاسکتے ہیں۔
بھارت سمیت مختلف ممالک میں اسمارٹ گرڈ اور اسمارٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے، لیکن پاکستان اس کا فقدان ہے۔
انرجی فائنانس اسپیشلسٹ ہانیہ اسد کا کہنا ہے پاکستان میں بجلی کافی مہنگی بنائی جارہی ہے، ٹرانسمیشن اور ڈسٹریبیوشن لاسز بھی کافی ہیں، جدید ٹیکنالوجی سے ان پر قابو پاکر صارفین کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔
شہری کہتے ہیں بجلی کے بلوں میں مسلسل اضافے نے پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے۔
جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے کے الیکٹرک اور متعلقہ اداروں سے متعدد بار رابطہ کیا گیا، لیکن نمائندگان نےجواب دینے سے معذرت کرلی۔
Comments are closed on this story.