سندھ: جائیداد کی رجسٹریشن کے لئے آن لائن طریقہ کار متعارف
گورنر سندھ نے رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس 2024 کی منظوری دے دی
سندھ میں اب عوام گھر بیٹھے الیکٹرانک طریقہ سے بورڈ آف ریوینیو کو اپنی جائیداد کی رجسٹریشن کے لئے درخواست یا دستاویزات جمع کرا سکیں گے۔
عوام بورڈ آف ریوینیو کو جائیداد کی دستاویزات کی بھی درخواست جمع کراسکیں گے۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے سندھ رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس دو ہزار چوبیس کی منظوری دے دی، آرڈیننس کے تحت حق ملکیت کے لئے دائر دستاویزات کی ڈیٹا بیس سے آن لائن تصدیق کی جائے گی۔
گورنرکے دستخط کے بعد آرڈیننس کا فوری اطلاق صوبہ پر ہوجائے گا۔
گورنر سندھ نے آرڈیننس کی منظوری آئین کے تحت حاصل اختیارات کے تحت دی ہے۔
دستاویزات کی تصدیق، فیس یا ٹیکس کی ادائیگی کے لیے بزریعہ ایس ایم ایس یا ای میل مطلع کیا جائے گا۔
online property registration
مقبول ترین
Comments are closed on this story.