Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی سزائیں ہائیکورٹ سے فوری معطل ہونی ہیں، اعتزاز احسن

میاں نواز شریف کی شکل سے شکست نظر آرہی ہے، اعتزاز احسن
شائع 31 جنوری 2024 12:03pm

سینئیر قانون دان بیرسٹر اعتراز احسن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سزائیں فوری ہائیکورٹ سے معطل ہونی ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ سزائیں دیتے وقت ملزم کو دفاع کا حق نہیں دیا گیا۔

اعتراز احسن نے کہا کہ میاں نواز شریف کی شکل سے شکست نظر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پراسکیوشن کے وکلاء کو ملزم کا وکیل مقرر کروایا گیا، ملزم کا 342 کا بیان بغیر لیے سزا ہوئی، سائفر کیس میں ملزم کے گواہوں کو نہیں بلوایا گیا، سائفر میں بانی پی ٹی آئی کے 342 کے بیان پر ان کے دستخط ہی نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا پر جگ ہنسائی ہوگی، ملزمان کو بغیر موقع دیے سزا دی جاتی ہے، اس سزا کے ملکی معشیت پر برے اثرات پڑیں گے۔

اعتراز احسن نے کہا کہ آٹھ فروری سے پہلے اپیلوں کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے بھی توشہ خانہ سے گاڑیاں لی ہیں اور فروحت بھی کیں، ان پر ایسا کوئی کیس نہیں بنایا گیا، ہم پچھلے سترہ سال سے یہی ڈرامہ دیکھ رہے ہیں اس کو اب بند ہونا چاہیے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ایک پارٹی کے ساتھ یہ ہورہا ہے کل کسی اور سیاسی جماعت سے ہوگا۔

imran khan

bushra bibi

Aitzaz Ahsan

Toshakhana Criminal Case

Imran Khan Shah Mehmood Qureshi Convicted

Imran Khan Bushra Bibi Convicted

Imran Khan sentencing