Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پہلی بار ووٹ کاسٹ کرنے والے نوجوان سیاسی جماعتوں کے امیدواروں سے کس حد تک مطمئن؟

نوجوان کیسی قیادت کا چناؤ چاہتے ہیں؟
شائع 31 جنوری 2024 10:25am
In this election, more than 20 million young people will cast their votes for first time - Aaj News

عام انتخابات 2024 میں 12 کروڑ لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، ان میں دو کروڑ نوجوان پہلی بار اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، ان نئے ووٹرز کو امیدواروں اور الیکشن سے کئی توقعات ہیں اور یہ ایک بہتر پاکستان چاہتے ہیں۔

ایک نوجوان نے آج نیوز سے گفتگو کعرت ہوئے کہا کہ ’انشاء اللہ ووٹ اچھے امیدوار کو دیں گے، چاہتے ہیں ملک کے حالٹ صحیح ہوں‘۔

ایک اور نوجوان نے کہا کہ میں ووٹ ڈالوں گا، اور چاہتا ہوں کہ ہمارا ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان اپنے نام کی طرح ترقی کرے اور ملک میں خوشحالی اور امن قائم ہوجائے۔

ایک اور نوجوان نے پہلی بار ووٹر لسٹ میں نام آںے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم یہی چاہتے ہیں یہ ملک بہتری کی طرف جائے۔

ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ پہلی بار جمہوری عمل کا حصہ بنیں گے، انہوں نے کہا کہ معاشی حالات بہت خراب ہیں، ملک میں معاشی استحکام بہت ضروری ہے۔

پہلی بار ووٹ ڈالنے والے نوجوان جمہوری عمل کا حصہ بننے پر پرجوش ہیں، نوجوان ایسے امیدوار کی تلاش میں ہیں جو پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع فراہم کرے۔