Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برفباری کے بعد سیاحوں کا نتھیا گلی اور دیگر سیاحتی مقامات کا رُخ

اسلام آباد میں بارش کے باعث خشک سردی ختم ہوگئی اور موسم شدید سرد ہوگیا
اپ ڈیٹ 30 جنوری 2024 06:54pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

دعائیں رنگ لے آئیں طویل خشک سالی کے بعد ایبٹ آباد شہر میں بارش اور گلیات میں برفباری ہوگئی۔سیاحوں نے نتھیاگلی کا رُخ کر لیا۔ دوسری طرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش کے باعث خشک سردی ختم ہوگئی اور موسم شدید سرد ہوگیا۔

ایبٹ آباد میں بارش اور برفباری ہونے کے بعد لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاحوں کی بڑی تعداد نتھیاگلی، ڈونگا گلی اور ایوبیہ پہنچ گئی۔

سیاحوں کا کہنا ہے کہ بارش اور برفباری سے خوبصورت وادیاں مزید نکھر گئیں۔ یہاں آکر بہت اچھا محسوس ہورہا ہے اور ہم بہت لطف اندوز ہورہے ہیں۔

سیاحوں کا کہنا ہے کہ اس سال برفباری نے بہت انتظار کروایا، ملک کے دیگر حصوں سے بھی لوگوں کو آنا چاہیے اور اپنی زندگی کے لمحات کو یادگار بنانا چاہیے۔

 نتھیاگلی میں چار سو پھیلی برف سے سیاح لطف اندوز ہورہے ہیں۔ تصویر بذریعہ مصنف
نتھیاگلی میں چار سو پھیلی برف سے سیاح لطف اندوز ہورہے ہیں۔ تصویر بذریعہ مصنف

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے برفباری سے بند ہونے والے تمام روڈ کلئیر کر دیے ہیں۔ سیاح احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں۔

 گلیات میں برفباری سے بند ہونے والے تمام روڈ کلئیر کر دیے گئے۔ تصویر بذریعہ مصنف
گلیات میں برفباری سے بند ہونے والے تمام روڈ کلئیر کر دیے گئے۔ تصویر بذریعہ مصنف

جی ڈی اے کے ترجمان کے مطابق سیاحوں کو چاہیے کہ محتاط ڈرائیونگ کریں اور گرم ملبوسات اپنے ساتھ رکھیں تاکہ وہ حادثات سے محفوظ رہیں۔

اسلام آباد میں بارش

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش کے باعث خشک سردی ختم ہوگئی اور موسم شدید سرد ہوگیا۔

شہر میں وقفے وقفے سے بارش کے بعد شہریوں نے موسم کی مناسبت سے گرما گرم پکوان اورسوپ انجوائے کرنے کا پروگرام بنایا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے خبردار کیا ہے کہ 30 اور31 جنوری کو ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری کا امکان ہے جس سے آمدورفت متاثر ہو سکتی ہے۔

میٹ آفس کی جانب سے جاری ایک بیان میں سیاحوں کو دو دنوں (منگل اور بدھ) کے دوران محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Met Office

Rain

Abbottabad

tourism

snowfall