Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوات: مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
شائع 28 جنوری 2024 09:32pm

سوات میں مینگورہ شہر اور گر دونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

آج نیوز کے انور انجم کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مینگورہ شہر اور گر دونواح میں محسوس کیے گئے ہیں۔

زمین لرزنے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے بعد شہریوں نے کلمہ طیبہ کا ذکر شروع کردیا۔

ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت معلوم نہیں ہوسکی۔