Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سوشل میڈیا پرعدلیہ مخالف مہم کی تحقیقات قانون کے مطابق ہے، مرتضیٰ سولنگی

جےآئی ٹی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے، 100 کے قریب انکوائریز ہوچکیں، وفاقی وزیر
شائع 28 جنوری 2024 07:02pm
فوٹو۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔ اسکرین گریب

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پرعدلیہ مخالف مہم کی تحقیقات قانون کے مطابق ہوئی ہیں اور ایف آئی اے قانون کے مطابق کام کررہا ہے۔

پی ٹی وی ہیڈکواٹرز اسلام آباد میں ڈی جی ایف آئی اے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ عدلیہ کےخلاف مہم کےخلاف جےآئی ٹی بنائی گئی، 100 کے قریب انکوائریز ہوچکی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم آئین اورعدالتوں کا احترام کرتے ہیں، اب تک کی کارروائی قانون کےمطابق ہوئی، تنقید کو تہذیب کے دائرے میں رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہتان تراشی اور تذلیل سے اجتناب کرنا چاہئے، جےآئی ٹی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے، کسی کو نوٹس دینا متعلقہ اداروں کا اختیار ہے، ایف آئی اے قانون کے مطابق کام کررہا ہے۔

FIA

Contempt of Court

Murtaza Solangi