دالبندین میں الیکشن کی گہما گہمی، بی این پی کا جلسے کا اعلان
عام انتخابات میں چند روز رہ گئے ہیں اور دالبندین میں الیکشن کی تیاری اور گہما گہمی عروج پر ہے، شہر کو پوسٹرز، بینرز اور وال چاکنگ سے دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے، جبکہ ریلیوں اور جلسوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
کارکنان اور سپورٹرز میں جوش و جذبہ دیکھا جارہا ہے۔ ہر طرف مختلف پارٹیوں کے جھنڈوں کی بہاریں ہیں، لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
امیدواروں کی کارنر میٹنگز، جلسے جلوس اور لوگوں سے علیک سلیک کا سلسلہ جاری ہے۔
تیس جنوری کو بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) دالبندین میں جلسے کا انعقاد کردے گی، جس سے سردار اختر جان مینگل خطاب کریں گے۔
جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں دالبندین میں موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی گئی ہے۔ ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔
بلوچستان کے حلقہ پی بی 32 سے انتہائی اہم امیدوار سینیٹ چیئرمین محمد صادق سنجرانی ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی کے محمد صادق سنجرانی اور جمعیت علماء اسلام کے سخی امان اللہ خان نوتیزئی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔
Comments are closed on this story.