Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: سائٹ ایریا کی گتا فیکٹری میں آگ لگ گئی

مزدوروں کی فیکٹری کے اندر سے گتے کے رول نکالنے کی کوشش
شائع 27 جنوری 2024 12:09pm

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں گتے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے، جسے بجھانے کا عمل جاری ہے، خوش قسمتی سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں لیکن گتے کے باعث آگ کی شدت میں ہوتا جارہا ہے، ممکنہ طور پر مزید گاڑیاں بھی طلب کی جائیں گی۔

مزدوروں کی جانب سے فیکٹری کے اندر سے گتے کے رول نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر سخی حسن ہائیڈرنٹ اور کرش پلانٹ ہائیڈرنٹ ون اور ٹو پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئرسید صلاح الدین احمد کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز روانہ کردیے گئے ہیں، انچارج ہائیڈرنٹس سیل فائر بریگیڈ حکام سے مکمل رابطے میں ہیں۔

سی ای او نے بتایا کہ فوکل پرسن سی ای او برائے ہائیڈرنٹس سیل آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں، آگ پر قابو پائے جانے تک کراچی فائر بریگیڈ کو پانی کے ٹینکرز فراہم کیے جائیں گے۔

Karachi Fire