Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سے کالعدم تنظیم کا بین الصوبائی ٹارگٹ کلر اور دہشتگرد گرفتار

ملزم کئی ٹارگٹ کلنگز میں مطلوب ہے
شائع 27 جنوری 2024 08:56am

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا بین الصوبائی ٹارگٹ کلر اور دہشتگرد گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم مقصود پٹھان 2005 میں ایم کیو ایم کے کارکن آصف کی ٹارگٹ کلنگ میں گرفتار ہوا، ملزم کو دوسری دفعہ 2014 میں دہشت گردی کے مقدمات میں سی ٹی ڈی پولیس نے راولپنڈی سے گرفتار کیا۔

ملزم نے 2017 میں شاہد عرف لاڈو سمیت دو افراد کے ساتھ مل کر ایک بلڈر کو مارنے کا منصوبہ بنایا جو ناکام ہوگیا۔ اس دوران شاہد عرف لاڈو پولیس مقابلے میں مارا گیا جبکہ ملزم مقصود پٹھان گولی لگنے سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم مقصود پٹھان تھانہ بی سیکشن حیدرآباد کے مقدمہ میں کورٹ سے اشتہاری مفرور مجرم ہے۔

ملزم سے دوران گرفتاری ایک پستول 30 بور مع تین راونڈز کا لوڈڈ میگزین برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔

karachi

CTD

Terrorist Arrested

PIB Colony

Target Killer Arrested