Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیر ملکی عوامی دستاویزات کیلئے قانونی تصدیق کی پابندی ختم، اپاسٹل آرڈیننس جاری

صدر عارف علوی نے آرڈیننس وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 89 (1) کے تحت جاری کیا
شائع 26 جنوری 2024 05:25pm

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اَپاسٹِل آرڈیننس 2024 جاری کردیا جس کا مقصد غیرملکی عوامی دستاویزات کے لیے قانونی تصدیق کی پابندی ختم کرنا ہے۔

آرڈیننس پاکستان میں شہریوں اور بیرون ملک مقیم افراد کی سہولت کے لیے جاری کیا گیا، اس کا مقصد غیر ملکی عوامی دستاویزات سے متعلق 1961ء کے ہیگ کنونشن کے تحت پاکستان کی ذمہ داریاں پوری کرنا ہے یہ کنونشن بیرون ملک عوامی دستاویزات کے استعمال کے لیے قانونی تصدیق/توثیق میں چھوٹ فراہم کرتا ہے۔

وفاقی کابینہ نے مارچ 2022ء میں اپاسٹل کنونشن سے پاکستان کے الحاق کی منظوری دی تھی، اپاسٹل کنونشن مارچ 2023ء سے پاکستان کے لیے لاگو ہوا تھا۔

صدر مملکت عارف علوی نے آرڈیننس وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 89 (1) کے تحت جاری کیا۔

اسلام آباد

President Arif Alvi

Arif Alvi

Apostille Ordinance 2024