Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لطیف کھوسہ کے بیٹے کو حراست میں لے لیا گیا

شہباز لطیف کھوسہ والد کی ا نتخابی مہم چلا رہے تھے، ذرائع
شائع 26 جنوری 2024 03:41pm

رہنما پاکستان تحریک انصاف لطیف کھوسہ کے بیٹے شہباز لطیف کھوسہ کو حراست میں لے لیا گیا، تاہم گرفتاری کے بعد کچھ دیر بعد انہیں رہا کردیا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سینئر وکیل اور پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کے بیٹے شہبازلطیف کھوسہ کو لاہور پولیس نے ڈیفنس فیز 3سے حراست میں لیا تھا۔

ذرائع کےمطابق حراست میں لیے جانے کے وقت شہباز کھوسہ اپنے والدکی انتخابی مہم چلارہےتھے۔

شہباز کھوسہ کو مسجد کے قریب پمفلٹ تقسیم کرتےہوئےحراست میں لیاگیا تاہم کچھ دیر بعد رہا کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز لطیف کھوسہ گھر واپس پہنچ چکے ہیں۔

pti

latif khosa