Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی کارکنوں کو کینیڈا بھیجنے کا معاہدہ

مذہبی اور تعلیمی سیاحت کو فروغ دینے پر بھی اتفاق
شائع 26 جنوری 2024 03:01pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اوران کی ٹیم نے کینیڈا کوافرادی قوت بھیجنے کامعاہدہ کرلیا ہے۔

حکومت پنجاب اور پاکستان ویسٹرن کینیڈاٹریڈ کےمابین مفاہمتی یادداشت پردستخط جمعہ ہو ہوئے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب سے کینیڈا افرادی قوت بھجوانے کا ایم اویومعاشی ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہے۔

پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن کی پنجاب سے کنیڈین صوبوں کے لئےلیبر بھجوانے کی درخواست کی گئی ہے۔

حکومت پنجاب اور پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن نے مشترکہ مفاد کے لیے مذہبی اور تعلیمی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

ایم او یو پردستخط کی تقریب وینکوور میں کنیڈین قونصل خانے میں منعقد ہوئی۔ مفاہمت کی یادداشت پر صوبائی وزیر ایس ایم تنویر اور بشری رحمان نے دستخط کیے۔

افرادی قوت کینیڈا بھجوانے کی یادداشت پر دستخط نگران پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد کیے گئے پنجاب حکومت کا تین رکنی وزارتی وفد دستخط کرنے وینکوور کے دورے پر ہے۔

قونصل جنرل جانباز خان نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

وزیراطلاعات پنجاب عامر میر کے مطابق مفاہمت سے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

overseas Pakistanis

Bureau of Emigration & Overseas Employment

Pakistan Canada

Canadan immigration