Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ یمنی زیدی کی پہلی فیچر فلم نایاب کا شاندار پریمیئر

فلم آج سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی
شائع 26 جنوری 2024 01:01am

کراچی میں اداکارہ یمنی زیدی کی پہلی فیچر فلم نایاب کا شاندار پریمئر منعقد ہوا، ریڈ کارپٹ پر شوبز ستاروں خوب جلوے بکھیرے ۔

کراچی کے مقامی سینما میں خاتون کرکٹر کی قومی ٹیم میں شمولیت کی کہانی پر مشتمل یمنیٰ زیدی کی پہلی اردو فیچر فلم نایاب رنگا رنگ پریمئر منعقد کیا گیا ۔

اداکارہ یمنی زیدی چھوٹی اسکرین کے بعد بڑے پردے پر دھوم مچانے کیلئے پر امید ہیں ان کا کہنا تھا کہ فلم میں خواب ، جدوجہد ، زندگی کا مقصد ، محبت ، خاندانی تعلقات اور تفریح سب ایک ساتھ ملے گی ۔

فلم میں اداکارہ یمنیٰ زیدی ویمن قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے خاندانی اور سماجی مسائل کے ساتھ ساتھ کئی مشکلات سے گزرتی ہیں۔

اداکار جاوید شیخ نے نایاب کے والد کا کردار ادا کیا ہے جہاں وہ نایاب کے کرکٹ کھیلنے کے خلاف ہیں جبکہ بھائی کا کردار محمد فواد خان نے ادا کیا ہے جو انہیں کرکٹ اکیڈمی جوائن کرنے سے لیکر قومی ٹیم میں سلیکشن تک نایاب کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں

اداکار فواد خان کا کہنا تھا کہ بڑی محنت کی ہے فلم کی کہانی دیکھنے والوں کو متاثر کرے گی ۔

فلم میں گھریلو جھگڑے، کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی سلیکشن میں ہونے والی سیاست جیسے مسائل کو بھی دکھایا گیا، اس کے علاوہ گولیاں چلتے، نایاب کی ساتھی کھلاڑیوں سے لڑائی کے مناظر بھی دکھائے گئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نایاب نیشنل ٹیم میں سلیکشن کے دوران کئی مشکل مراحل سے گزرتی ہے۔

پریمئر کے موقع پر فلم کی کاسٹ سمیت دیگر شوبز ستاروں نے بھی فلم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

فلم کے ہدایت کار عمیر ناصر کاکہنا ہے کہ نایاب فلم کی کہانی کرکٹ کے جنون میں گرفتارایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو قومی ٹیم میں شامل ہونا چاہتی ہے، لڑکی کے والد اس کے شوق کے خلاف ہیں لیکن اس کا بھائی اس کی بھرپور مدد کرتا ہے۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی، اسامہ خان، فواد خان، جاوید شیخ اور ہما نواب نے اس فلم میں مرکزی کردار ادا کیے ہیں جبکہ ٹیلی ویژن اسکرین پرمقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی اوراداکار اسامہ خان کی یہ پہلی فلم ہے۔

فلم کی زیادہ تر شوٹنگ کراچی میں کی گئی ہے، تاہم اس کے متعدد مناظر لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی فلمائے گئے ہیں۔

Yumna zaidi

NAYAB