Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد حفیظ نئے چئیرمین پی سی بی کو آج شکستوں پر صفائی پیش کریں گے

ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ بھی ایک دو روز میں اپنی رپورٹ جمع کرائیں گے
شائع 25 جنوری 2024 03:24pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کی آج قائم مقام چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ ملاقات میں قائم مقام چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شاہ خاور کو دورۂ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے متعلق آگاہ کریں گے اور شکستوں کی وجوہات بتائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کا کنٹریکٹ ختم ہوچکا ہے اور اس میں توسیع کا فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے جبکہ ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ بھی ایک دو روز میں اپنی رپورٹ جمع کرائیں گے۔

واضح رہے کہ دورۂ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کو 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش شکست ہوئی تھی جبکہ دورۂ نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم کو 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں چار ایک سے شکست ہوئی تھی۔

Muhammad Hafeez

shah khawar

New Chairman PCB