Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیرقانونی بھرتیاں کیس: پرویزالہیٰ و دیگر ملازمان فرد جرم کیلئے طلب

پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر عدالت برہم
شائع 25 جنوری 2024 10:55am

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے میں چوہدری پرویز الہیٰ سمیت دیگر کو فردِ جرم کیلئے طلب کر لیا ۔

عدالت نے تمام ملزمان کو چالان کی کاپیاں بھی تقسیم کردیں۔

تاہم، آج پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا جس پر عدالت برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے کہا کہ جب ملزم جیل میں ہوتا ہے تو حاضری معافی نہیں ہوتی، ملزم جیل میں ہے تو حاضری معافی کیلئے درخواست کی ضرورت نہیں۔

اس کے علاوہ فہد، طاہر مکی، حیدر، سمیع اللہ، محمد عبداللہ، مختار احمد، محمد امین سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

جج ارشد حسین بھٹہ نے کہا کہ یہ میری عدالت ہے، اس میں قانون کے مطابق فیصلہ ہو گا، جج چھٹی پر چلا جائے تو کیا دس دن پہلے آپ کسی ڈیوٹی جج سے آرڈر کروا لیں گے؟

جج ارشد حسین بھٹہ نے کہا کہ میں نے ملزم کو طلب کیا ہوا ہے، ملزم کو پیش کیوں نہیں کیا، میں سپریٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کروں گا۔

Chaudhry Pervaiz Elahi