Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور اغوا

مزدور نجی موبائل ٹیلی کام کمپنی کے ٹاور کی تنصیب کرنے سکیورٹی کے بغیر گئے تھے، لیویز ذرائع
شائع 24 جنوری 2024 11:33pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ سے نجی موبائل ٹیلی کام کمپنی کے ٹاور کی تنصیب کرنے والے پانچ مزدوروں کو اغواء کرلیا گیا، ان کا تعلق پنجاب سے ہے۔ انتظامیہ نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر مغویوں کی تلاش شروع کردی۔

لیویز انتظامیہ کے مطابق بدھ کی شام ضلع کیچ کی سب تحصیل ہوشاپ کے نواحی گاؤں ڈنڈار میں مسلح افراد نے پانچ مزدوروں کو اس وقت اغواء کر لیا جب وہ موبائل ٹیلی کام کمپنی کے ایک نئے ٹاور کی تنصیب کے لئے وہاں کام کررہے تھے۔ ملزمان مغویوں کو نامعلوم مقام کی طرف لے کر فرار ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق اغواء کا یہ واقعہ ضلع آواران کے قریب تقریباً 7 کلومیٹر کیچ ضلع کے اندر پیش آیا۔ مغوی ایک نجی ٹویوٹا گاڑی پر اس علاقے میں کام کے لئے سیکیورٹی کے بغیر گئے تھے۔

مزدوروں میں نذیر احمد، محمد طارق، صفدر علی، فاروق اور حسنین شامل ہیں۔

واقعے کے بعد ڈپٹی کمشنر کیچ کی ہدایت پر لیویز کی ایک ٹیم مغویوں کی بحفاظت بازیابی اور ملزمان کے گرفتاری کے لئے مذکورہ علاقہ کی جانب روانہ کی گئی۔

security forces

Balochistan Police

Balochistan law and order situation