Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور کی سیشن عدالتوں میں وکلاء کی ہڑتال، سائلین رُل گئے

دور دراز سے آئے سائلین مایوس ہو کر گھروں کو واپس لوٹنے لگے۔
شائع 24 جنوری 2024 09:45am

لاہور کی سول کورٹس اور فیملی کورٹس کی ماڈل ٹاؤن کچہری منتقلی کے فیصلے کے خلاف سیشن کورٹ میں وکلاء نے ہڑتال کر دی، تالہ بندی کے باعث دور دراز سے آئے سائلین مایوس ہو کر گھروں کو واپس لوٹنے لگے۔

لاہور بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کی جانب سے تالہ بندی اور ہڑتال کے باعث سیشن عدالت کے باہر سائلین کا رش لگ گیا۔

لاہور کی ماتحت عدالتوں میں کیسز کو ملتوی کیا جانے لگا اور کیسز میں بغیر کارروائی اگلی تاریخیں دی جانے لگیں۔

دور دراز سے آئے سائلین مایوس ہو کر گھروں کو واپس لوٹنے لگے۔

Lahore Bar

Lahore Lawyers Strike

Session Courts Strike