Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالت نے خیبر اور ایوب میڈیکل کالج کو یونیورسٹی بنانے کا عمل روک دیا

، نگران حکومت کے پاس یہ اختیار نہیں، عدالت
شائع 24 جنوری 2024 08:42am

پشاور ہائیکورٹ نے خیبر اور ایوب میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا عمل روک دیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے خیبر اور ایوب میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کیا ہے۔

عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ایسے فیصلے منتخب حکومت کرسکتی ہے، نگران حکومت کے پاس یہ اختیار نہیں۔

حکمنامہ میں کہا گیا کہ نگران حکومت کے پاس محدود اختیارات ہوتے ہیں، نگران حکومت یہ فیصلہ منتخب حکومت پر چھوڑ دے۔

Peshawar High Court

Khyber Medical College

Ayub Medical College