Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی وائرلیس گیٹ قتل: آخری نوٹ میں مذکورہ افراد سے تفتیش ہوگی

3 بچوں اور والدین کو سپرد خاک کردیا گیا
اپ ڈیٹ 23 جنوری 2024 07:12pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

کراچی میں شاہ فیصل کالونی کے علاقے وائرلیس گیٹ میں پیر کو افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں احسن رضا رضوی نامی شخص نے بیوی بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی تھی۔ بچے اور والدین کو سپرد خاک کردیا گیا۔

پولیس نے ماں بچوں اور شوہر کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرکے لاشیں ورثہ کے حوالے کیں۔

باپ اور تینوں بچوں کی نماز جنازہ نیو رضویہ سوسائٹی کی امام بارگاہ سامرہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں رشتے داروں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ جس کے بعد انھیں سپرد خاک کردیا گیا۔

خاتون کے ورثہ نے نماز جنازہ فیض مدینہ مسجد نیو کراچی میں ادا کی اور تدفین یاسین آباد قبرستان میں کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ احسن رضا رضوی نے اپنے آخری نوٹ میں جن لوگوں کا ذکر کیا ہے، پولیس ان سے بھی تفتیش کرے گی۔