Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عاطف خان امیدواروں کی حتمی فہرست نہ دکھانے پر پی ٹی آئی سے نالاں

مجھے بتایا گیا یہ ایک راز ہے اور آپ کے ساتھ شیئر نہیں کیا جاسکتا، عاطف خان
شائع 23 جنوری 2024 10:05am

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر عاطف خان اپنی جماعت سے نالاں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کے باوجود مجھے امیدواروں کی حتمی فہرست نہیں دکھائی گئی۔

عاطف خان کا کہنا ہے کہ مجھے خیبر پختونخوا امیدواروں کی حتمی فہرست نہیں دکھائی گئی، حالانکہ بانی پی ٹی آئی نے فہرست دکھانے کی ہدایات بھی کی تھی۔

عاطف خان نے کہا کہ مجھے بتایا گیا یہ ایک راز ہے اور آپ کے ساتھ شیئر نہیں کیا جاسکتا۔

pti

Atif Khan

Election 2024

Election Jan 23 2023