Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: رات گئے مختلف پولیس مقابلوں کے بعد 4 ملزمان گرفتار

فائرنگ میں تین ملزمان زخمی بھی ہوئے
شائع 22 جنوری 2024 08:40am
علامتی تصویر: اے ایف پی
علامتی تصویر: اے ایف پی

کراچی میں رات گئے مختلف پولیس مقابلوں میں زخمیوں سمیت چار ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

لانڈھی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو زخمی ہوا اور اس کا ایک ساتھی گرفتار کیا گیا۔

گارڈن پولیس کا لیاری گینگ وار ملزمان سے مبینہ مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔

زخمی ملزمان سے اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کرنے اور ڈرانے دھمکانے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

Karachi Police

Police Encounters