Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : رحمان آباد میں مکانات مسمار کرنے کی کوشش کے دوران ہنگامہ آرائی

ایس ایچ او گلبرگ زخمی، اسپتال منتقل، پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا
شائع 20 جنوری 2024 05:29pm
فوٹو : آج نیوز
فوٹو : آج نیوز

کراچی میں رحمان آباد بنگالی پاڑہ بلاک 5 فیڈرل بی ایریا میں مکانات مسمار کرنے کی کوشش کے دوران ہنگامہ آرائی کے دوران ایس ایچ او گلبرگ زخمی ہوگئے انھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رحمان آباد بنگالی پاڑہ میں انکروچمنٹ کے خلاف کارروائی شروع کی گئی تو مقامی افراد نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔

پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں کم از کم بارہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم 50 سالوں سے رہائش پذیر ہیں، اگر ہمارے گھروں کو ہاتھ لگایا گیا تو ہم اپنے آپ کو آگ لگائیں گے۔

رحمان آباد کی عوام کا کہنا ہے کہ گیس پانی بجلی تمام بل بھرتے ہیں۔

پولیس کا مؤقف

پولیس کا کہنا ہے کہ پارک کی جگہ پر قابضین نے ST-5/1 گلبرگ میں تقریباً ڈھائی سو گھرغیر قانونی طور پر تعمیر کئے ہیں۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ عدالت نے متعلقہ اداروں کو پارک کی جگہ پر تعمیر گھروں کو مسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں کشیدگی پر قابو پالیا ہے، سرکاری ادارے و مشینری غیر قانونی گھروں کو مسمار کررہے ہیں۔

karachi

protest

Karachi Police