Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم اور جی ڈی اے میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فارمولا طے پا گیا

آج ہونے والی پریس کانفرنس میں اہم اعلانات متوقع
شائع 20 جنوری 2024 03:13pm

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور گرانڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فارمولا طے پا گیا۔

ذرائع کے مطابق جی ڈی اے این اے 237 اور پی ایس 105 پر ایم کیو ایم کے امیدوار کو سپورٹ کرے گی۔

این اے 237 پر رؤف صدیقی ایم کیو ایم کے امیدوار ہیں، جبکہ پی ایس 105 پر محمد دانیال ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پی ایس 105 پر جی ڈی اے امیدوارعرفان اللہ مروت کو سپورٹ کرے گی۔

دونوں جماعتوں کی جانب سےآج ہونے والی پریس کانفرنس میں اہم اعلانات متوقع ہیں۔

Election 2024

Election Jan 20 2024

MQM GDA Seat Adjustment