Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف پاکستانی اداکار بھیک مانگنے پر مجبور

شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے آرٹسٹ آج انتہائی ذلت آمیز زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
شائع 20 جنوری 2024 01:52pm

سندھ کے مشہور فن کار، اداکار اور اسٹیج آرٹسٹ سلیم شاہ محکمہ ثقافت کی بے حسی کے باعث بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئے ہیں، جن کی آنکھوں میں آنسو اور ہونٹوں پر تمام انسانیت پر طنزیہ مسکراہٹ ہوتی ہے۔

ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے سندھ کے مشہور اسٹیج آرٹسٹ، ٹی وی فنکار اور اداکار سلیم شاہ کو حالات نے بھیک مانگنے پر مجبور کردیا ہے۔

سلیم شاہ نے مسلسل تیس سالوں سے اپنے فن کے زریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیری ہیں، لیکن آج محمکہ ثقافت کی بے حسی کے باعث انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

بے حساب اسٹیج، ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں بڑے بڑے فنکاروں اور اداکاروں کے ساتھ اپنے کے فن کے زریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے آرٹسٹ سلیم شاہ آج انتہائی ذلت آمیز زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

حالات اور ستم ظریفی کے شکار نامور فنکار دن کے وقت ٹھٹھہ، گھارو، دھابیجی میں بھیک مانگتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

ماضی کے اس نامور فنکار کے پاس نہ کھانے کو پیسے ہیں اور نہ ہی رہنے کو مکان، وہ اپنے اور بچوں کے پیٹ بھرنے کے لئے گھر گھر بھیک مانگ رہے ہیں۔

ان کی یہ حالت دیکھ کر آنکھیں بے اختیار نم ہو جاتی ہیں۔

ماضی میں کئی ایسے فنکار اس سے قبل منظر عام پر آچکے ہیں جو حالات اور ستم ظریفی کا شکار ہوئے ہیں۔

نگران حکومت کو چاہیے کہ فنکاروں کے مدد کرے۔

beggar

Actor Saleem Shah