Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: پڑوسی ملک کی ’زینبیون بریگیڈ‘ کا دہشتگرد گرفتار

ملزم کا تعلق پڑوسی ملک سے ہے جو ہائی ویلیو ٹارگٹ کی ریکی کرتا تھا، ترجمان سی ٹی ڈی
اپ ڈیٹ 21 جنوری 2024 11:57am

کراچی کے علاقے سوجلر بازار میں پولیس کے انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے حساس اداروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ”زینبیون بریگیڈ“ سے وابستہ دہشتگرد گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران مبینہ دہشتگرد سید محمد مہدی کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق زینبیہ بریگیڈ سے ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کا تعلق پڑوسی ملک سے ہے جو ہائی ویلیو ٹارگٹ کی ریکی کرتا تھا اور اپنے ساتھیوں سید رضا جعفری اور عابد رضا کو اطلاع دیتا تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم کے ساتھی ٹارگٹ کو فائرنگ کرکے قتل کرتے تھے، ملزم اسلحہ اور گولہ بارود اپنے گھر میں رکھا کرتا تھا، ملزم ٹارگٹ کیلئے ہینڈ گرنیڈ اسلحہ اور ایمونیشن فراہم کرتا تھا، ملزم اسلحہ کی خرید و فروخت بھی کرتا تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم رضا جعفری اور عابد رضا مفتی تقی عثمانی پر حملے میں بھی ملوث تھے، ملزمان نے مخالف فرقے کی اہم شخصیات کو ٹارگٹ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے اور تفتیش کی جارہی ہے، جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

karachi

CTD

Terrorist Arrested

zainabiyoun brigade