شعیب ملک سے شادی کرنے والی ثناء جاوید کے لباس کی وہ تمام تفصیل جو آپ جاننا چاہیں
پاکستان میں سوشل میڈیاپر اس وقت سے سب سے زیادہ زیرِ بحث خبر سابق کرکٹ کپتان شعیب ملک کی دوسری شادی ہے۔ یہ شادی عام حالات میں شاید اتنے اچنبھے کا باعث نہ ہوتی لیکن ثانیہ مرزا کے ساتھ شعیب کی طلاق کی تاحال تصدیق نہ ہونے کے باعث اس خبر نے جاننے والوں کو خاصی حیرت پہنچائی ہے۔
انسٹاگرام پر شادی کا اعلان کرنے والے شعیب ملک نے دُلہن کے ساتھ دو دلکش تصاویر شیئر کیں۔
کرکٹر نے آف وائٹ شیروانی جبکہ ثناء جاوید نے آف وائٹ گولڈن فرنٹ اوپن جالی دار پشواز اور کرشڈ سلک شرارہ زیب تن کیا۔
جال دار کام والی اس پشواز کی آستینوں کو چاندی کے سیکوئنز، کٹ دانہ، مکیش اور نقشی سے سجایا گیاہے۔ ریشم کے کام کے ساتھ دوپٹے پر بنا جال اسے مزید منفرد بنارہا ہے۔
ثناء جاوید نے خاص دن کیلئے معروف فیشن ڈیزائنر حسین ریہڑ کے تیار کردہ لباس کا انتخاب کیا ہے۔
اس لباس کی قیمت 3 لاکھ 79 ہزار 500 روپے ہے۔
اگر آپ بھی اپنی شادی پریہی پشواز اور شرارہ پہنننا چاہیں تو ڈیزائنر کو 2 سے 3 ماہ کا وقت دینا ہوگا۔
شعیب اور ثانیہ اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ شادی کے آٹھ سال بعد 2018 میں بھارتی شہرحیدرآباد میں ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی تھی۔
ثناء جاوید سے شادی کے بعد بھی شعیب اور ثانیہ کی جانب سے طلاق سے متعلق کوئی بات نہیں سامنے آئی۔
تاہم ثانیہ کے والد نے تصدیق کی ہے کہ دونوں کی راہیں الگ ہوچکی ہیں۔
عمران مرزا نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’یہ خلع ہے‘۔ یعنی ثانیہ نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا اسلام میں دیا گیا اپنا حق استعمال کیا ہے۔
Comments are closed on this story.