Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم اورنگزیب کو دیکھ کر ’چور چور‘ کے نعرے لگانے والا وکیل گرفتار

وکیل عتیق الرحمٰن سانحہ نو مئی کے مقدمات میں بطور ملزم پیشی کے لیے آیا تھا۔
شائع 20 جنوری 2024 11:58am

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کی عدالت آمد پر چور چور کے نعرے لگانے والے وکیل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں لیگی رہنما مریم اورنگزیب کے خلاف ریاست مخالف تقاریر کیس کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے عدالت کے باہر سابق چئیرمین تحریک انصاف کے حق میں نعرے بازی کرنے پر وکیل کو گرفتار کر لیا۔

وکیل عتیق الرحمٰن کو انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔

عتیق الرحمٰن نے مریم اورنگزیب کی آمد پر دیگر کارکنوں کے ہمراہ چور چور کے نعرے لگائے۔

پولیس کے بار بار منع کرنے کے باوجود عتیق الرحمٰن کارکنوں کو اکساتا رہا۔

وکیل عتیق الرحمٰن سانحہ نو مئی کے مقدمات میں بطور ملزم پیشی کے لیے آیا تھا۔

Marriyum Aurangzeb