Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر میں پولیس چوکی پر حملہ، دو اہلکار زخمی

حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
شائع 20 جنوری 2024 08:54am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

خیبر میں کوہی ملک دین خیل پولیس چوکی پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

رائع کے مطابق پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شرپسندوں کا حملہ پسپا کردیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

حملے میں زخمی دونوں پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

KPK Police

Attack on KPK Police