Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خان پور: جنگلات میں لگی آگ آبادی کی طرف بڑھنے لگی

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ خان پور کے جنگلات میں آگ لگی ہو
شائع 20 جنوری 2024 08:30am

ہرسال کی طرح اس سال بھی خان پور کے جنگلات میں آگ لگنے کا سلسلہ نہ رک سکا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور کے علاقے خان پور کے پہاڑوں پر خوفناک آگ لگی ہوئی ہے، جس سے قیمتی درخت جل گئے ہیں۔

جنگلات میں لگی آگ آبادی کی طرف بڑھنے لگی ہے، فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ خان پور کے جنگلات میں آگ لگی ہو، گزشتہ سال بھی اس علاقے میں لگنے والی آگ نے جنگلات اور جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔

Haripur

forest fire

khanpur