Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

باجوڑ: پولیو ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر پر فائرنگ، ہیلی کاپٹر سے پشاور منتقل

ڈاکٹر عبدالرحمان کو سی ایم ایچ پشاور پہنچا دیا گیا
اپ ڈیٹ 20 جنوری 2024 07:40am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیو ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر عبدالرحمان کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا۔

ضلع باجوڑ میں پولیو ڈیوٹی پرمامورڈاکٹر کی گاڑی پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کی گئی جس کے نیتجے میں ڈاکٹرعبدالرحمن اور ان کا ڈرائیو زخمی ہوگئے۔

گورنر کی ہدایت پر چیف سیکرٹری نے کورہیڈکوارٹرپشاور آفس رابطہ کیا اورہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کی۔

کورہیڈ کوارٹر فوری طور پر دو ڈاکٹروں سمیت ہیلی کاپٹر کو باجوڑ روانہ کر دیا۔ ۔

گورنر کی جانب سے فوری ایکشن لیتے ہوئے ہیلی کاپٹرکی فراہمی اورسی ایم ایچ میں سہولیات کیلئے کورکمانڈر پشاور اورچیف سیکرٹری کا شکریہ ادا کیاگیا ہے۔

firing

Bajaur

helicopter

Polio

doctor injured