Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے 6 رُکنی کمیٹی تشکیل دے دی

سیکرٹری دا خلہ کے علاوہ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی شامل ہوں گے
اپ ڈیٹ 18 جنوری 2024 09:36pm

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑنے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے 7 رکنی کمیٹی قائم کردی۔

ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے انعقاد کے لیے تشکیل دی جانے والی رکنی کمیٹی میں سیکرٹری دا خلہ کے علاوہ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹری شامل ہوں گے ۔

وفاقی وزیر مواصلات اور مییری ٹائمز سیکورٹی کمیٹی کے کنوینرہوں گے ۔

کمیٹی عام انتخابات کے انعقاد کے لیے کے لیے ضروریات کا جائزہ اور فراہمی کے لیے معاونت کرے گی۔

امن و امان کی صورتحال پرموثر کنٹرول کے لیے اضافی سیکورٹی فراہمی کرنے کے لیے فوری فیصلہ سازی بھی کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی۔

کمیٹئ عام انتخابات کیلے موثر انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل درآمد کرائے گی۔

انتخابات کیلئے میڈیا سے رابطے کیلئے 4 رکنی کمیٹی قائم

دوسری جانب آئندہ عام انتخابات کے لیے میڈیا سے رابطے کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔

آئندہ عام انتخابات کے لیے میڈیا سے رابطے کے لیے قائم کی گئی 4 رکنی کمیٹی کا وزارت اطلاعات کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹفیکیشن کے مطابق نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، اس کے علاوہ کمیٹی ممبران میں وزارت اطلاعات کے سیکرٹری، چیئرمین پاکستان الیکٹرونک میڈیا اتھارٹی اور پی آئی او شامل ہیں۔

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

Election 2024