Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیچہ وطنی: ماں نے مبینہ طور پر 3 بچوں کو قتل کر کے زہر پی لیا

خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
شائع 18 جنوری 2024 11:26am

چیچہ وطنی کے نواحی گاوں 5 چودہ ایل میں ماں نے مبینہ طور پر 3 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود بھی زہر پی لیا۔

تھانہ کسووال کی حدود 5 چودہ ایل میں ماں نے تین بچوں کو گلے کاٹ کر قتل کیا اور اس کے بعد زہر پی کرخودکشی کی کوشش کی۔خاتون کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

قتل کئے جانے والے بچوں میں 7 سالہ عیشا، 5 سالہ سعدیہ اور ڈھائی سالہ فرقان شامل ہیں۔

اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ کسوال جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس تمام شواہد اکٹھے کر رہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کی ماں کا ذہنی توازن کچھ دنوں سے خراب تھا۔

تاحال قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Mother

killed

CHICHAWATNI

mother killed children