Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اہم وفاقی اور صوبائی ادارے اربوں روپے کے نادہندہ نکلے

لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نادہندہ سرکاری اداروں کی نئی فہرست جاری کردی
شائع 18 جنوری 2024 11:00am
فائل تصویر
فائل تصویر

لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نادہندہ سرکاری اداروں کی نئی فہرست جاری کردی، وفاقی و صوبائی ادارے لیسکو کے اربوں روپے کے نادہندہ نکلے۔

لیسکو کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست کے مطابق واسا لاہور 5ارب روپے سے زائد جبکہ پنجاب پولیس 58 کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے۔

ترجمان کے مطابق پنجاب ایریگیشن اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ 53 کروڑ روپے سے زائد، لاہور رنگ روڈ اتھارٹ 40 کروڑ روپے سے زائد اورڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور 36 کروڑروپے سے زائد کی نادہندہ ہے۔

ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے ذمہ 36کروڑ روپے سے زائد ،محکمہ صحت پنجاب پر 31 کروڑ روپے سے زائد اور محکمہ جیل پنجاب پر 24 کروڑ روپے سے زائد کی روم واجب الادا ہے۔

لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی نے لیسکو کو 23 کروڑ روپے سے زائد ،کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی نے ساڑھے 4 کروڑ روہے سے زائد جبکہ سول سیکریٹریٹ 3کروڑ 90 لاکھ کا نادہندہ ہے۔

سپریم کورٹ ساڑھے 8کروڑ روپے سے زائد، پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن 3 کروڑ90لاکھ روپے سے زائد ، سینٹرل ایکسائز لینڈ کسٹم 3کروڑسے زائد اور سیف سٹی اتھارٹی 5 کروڑ90 لاکھ روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں۔

ترجمان لیسکو کے مطابق میو اسپتال پر 3 کروڑ اور محکمہ تعلیم پر 3 کروڑروپے سے زائد ٓواجب الادا ہیں۔

LESCO

Defaulters

list of defaulters