Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواتین کی زندگی کے گرد گھومتے فن پارے

آرٹسٹ در شہوار طارق اور میرب رحمت کے فن پاروں کی نمائش
شائع 16 جنوری 2024 11:42pm

کراچی کی مقامی آرٹ گیلری میں آرٹسٹ در شہوار طارق اور میرب رحمت کے فن پاروں کی نمائش کی گئی۔

زندگی کا کوئی بھی شعبہ ہو، خواتین کی نمائندگی کے بغیر ادھورا ہے، لاہور سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ در شہوار طارق اور میرب رحمت کی پینٹنگز بھی خواتین کے گرد گھومتی نظر آتی ہے ۔

آرٹسٹ در شہوار طارق کہتی ہیں کہ میرا کام اس تجربے کے بارے میں ہے جو ایک احساس کے ساتھ منسلک ہےاس زندگی کے اتار چڑھاو کی جذباتی طور پر عکاسی کی گئی ہے ۔

کسی بھی آرٹسٹ کا کینوس اس کی گہری سوچ کی عکاسی کرتا ہے، شوخ رنگوں سے مزین یہ فن پارے زندگی کے روشن رخ کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔

آرٹسٹ میرب رحمت کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ انسانی رویے کے بارے میں بات کرتی ہوں، مجھے اپنے آپ کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل لگتا ہے، اسی لیے وہ باتیں جو میں کہہ نہیں سکتی اپنی پینٹنگ کے زریعے بیان کرتی ہوں ۔

ART Exibition