Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں دستکاری کے فروغ کیلئے کلچر مارٹ کا افتتاح

فنکاروں کو ہاتھوں سے بنائی اشیا کا معقول معاوضہ مل سکے گا ، جنید علی شاہ
شائع 16 جنوری 2024 12:14am
Inauguration of Culture Mart for promotion of handicrafts in Karachi - Aaj News

سندھ کی وزارت ثقافت کی جانب سے دستکاری کے فروغ کیلیے کلچر مارٹ کا افتتاح کردیا گیا۔

گھریلو دست کاری سے بننے والی خوبصورت دیدہ زیب ملبوسات سندھی گلے، چادریں اور دستی پنکھے سمیت بہت کچھ کلچر مارٹ میں ملے گا۔

سندھ کلچر مارٹ کا افتتاح نگراں وزیر ثقافت ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کیا ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے دستکاروں کو مفت اسٹال فراہم کیے گئےہیں۔

جنید علی شاہ کہتے ہیں سندھی دست کاری دنیا بھر میں قومی ثقافت کی پہچان ہے، سندھ کی دستکاری کو عالمی سطح پر فروغ دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

تقریب میں جرمن ، عمان ، جاپان اور ترکیہ کے قونصل جنرل سمیت پاکستانی فنکاروں نے بھی شرکت کی۔

اداکار عدنان صدیقی کہتے ہیں جو سلسلہ نگراں حکومت میں شروع ہوا امید ہے کہ یہ چلتا رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کی جانب سے فنکاروں کی رائلٹی کے حوالے سے کیا گیا اقدام قابل تعریف ہے ۔

کلچر مارٹ کے پلیٹ فارم کا مقصد سندھی دستکاری کو شہری علاقوں تک آسانی سے پہنچانا ہے ۔

karachi

Pakistani Culture

Cultural Heritage Institute

Art and Craft