Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیرون ملک سے کراچی آنیوالے 6 مزید مسافروں کا آر اے ٹی مثبت آگیا

متاثرہ مسافروں کو کو وڈ 19 کی ممکنہ علامات کے پیش نظر ٹیسٹ کیا گیا تھا، محکمہ صحت سندھ
شائع 14 جنوری 2024 09:16pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 6 مزید مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ( آر اے ٹی) مثبت آگیا۔ متاثرہ مسافروں کو کو وڈ 19 کی ممکنہ علامات کے پیش نظر ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق 50 سالہ مینگورہ سوات کا رہائشی جدہ سے کراچی پہنچا تھا، جب کہ میرپورماتھیلو ضلع گھوٹکی کا رہائشی 27 سالہ مسافر بھی جدہ سے کراچی پہنچا تھا۔

اس کے علاوہ مینگورہ سوات کا ہی رہائشی 22 سالہ تیسرا مسافر ریاض سے کراچی پہنچا تھا اور چوتھا 40 سالہ رحیم یار خان کا رہائشی بھی سعودی عرب سے کراچی پہنچا۔

پانچواں مسافر 22 سالہ شخص چارسدہ کا رہائشی ہے جو ریاض سے کراچی پہنچا جب کہ چھٹے68 سالہ مسافر کا تعلق جیکب آباد سے ہے جو جدہ سے کراچی پہنچا۔

یاد رہے کہ اب تک بیرون ملک سے کراچی ائیرپورٹ پہنچنے والے 15 مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔

ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے پندرہ مثبت کیسوں میں سے 11 مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ مثبت جبکہ 4 کے نتائج آنا باقی ہیں۔

11 مثبت پی سی آر ٹیسٹ کیسز میں سے 2 مسافروں کے کورونا کے ”نئے ویرینٹ جے این ون“ مثبت آئے۔ اب تک جے این ون ویرینٹ کے 7 مثبت کیسز میں سے 2 بیرون ملک کے اور پانچ مقامی ہیں۔

جے این ون ویرینٹ سے متعلق محکمہ صحت کا الرٹ

سندھ کے تمام ڈی ایچ اوز، ٹی ایچ کیوز اور اسپتالوں میں ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق کووڈ 19 کا نیا ویرینٹ جے این ون گزشتہ کووڈ 19 کے جیسا طاقتور نہیں ہے۔

عوام سے اپیل ہے کہ وہ کووڈ 19 کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

صحت

vaccine

covid