Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی بلے کا انتخابی نشان لینے میں ناکام، ایک اور جماعت نے ’بلا‘ مانگ لیا

ہماری درخواست التوا کا شکار ہے، الیکشن کمیشن اب ہمیں بلے کا نشان الاٹ کردے، درخواست
شائع 14 جنوری 2024 05:20pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پی ٹی آئی بلے کا انتخابی نشان لینے میں ناکام ہوئی تو ”ہم عوام پاکستان پارٹی“ نے عام انتخابات کیلئے بلے کا نشان مانگ لیا ہے۔

ہم عوام پاکستان پارٹی نے ایک اور درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلے کے نشان سے متعلق ہماری درخواست التوا کا شکار ہے، الیکشن کمیشن اب ہمیں بلے کا نشان الاٹ کردے۔

درخواست کے مطابق 28 دسمبر کو الیکشن کمشین نے ہمیں خط لکھا کہ بلے کا کیس زیر سماعت ہے، سپریم کورٹ نے اب پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس نمٹا دیا ہے۔

ہم عوام پاکستان پارٹی نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ بلے کے نشان سے متعلق ہماری درخواست التوا کا شکار ہے، الیکشن کمیشن اب ہمیں بلے کا نشان الاٹ کردے۔

واضح رہے کہ ہفتے کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا۔

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات اور بلے کے انتخابی نشان سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے اہم فیصلہ سنایا تھا۔

pti

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

PTI bat symbol

انتخابات 2024