Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سرد موسم میں سمندر کنارے مزیدار پکوان کا لطف لیں

کھانوں کے شوقین کراچی والوں کیلئے کراچی ایٹ کا میلہ جاری
اپ ڈیٹ 14 جنوری 2024 01:19am
11th Eat Festival has started in Karachi - Aaj News

کھانوں کے شوقين افراد کے لیے رنگ برنگے ”کراچی ایٹ فیسٹول“ کا آغاز ساحل سمندر پر قائم بیچ ویو پارک میں ہوگیا۔

مزے مزے کے کھانوں سے سجے ایونٹ کراچی ایٹ فیسٹیول میں شرکت کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے ۔

کراچی ایٹ فیسٹول 14 جنوری تک جاری رہے گا اگر آپ منفرد کھانوں کا شوق رکھتے ہیں اور فیسٹیول میں شرکت کرنا چاہتے ہیں یہ باتیں جان لیں ۔

کراچی ایٹ فوڈ فیسٹیول میں تقریبا 150 منفرد کھانوں کے اسٹالز لگائے گئے تاہم صرف کراچی سے ہی نہیں بلکہ لاہور اور اسلام آباد جیسے شہروں کے مشہور ریسٹورنٹس نے بھی یہاں اپنے اسٹالز لگائیں۔

فیسٹیول میں آپ اٹالين ، چائنز، تھائی ، امريکن ڈشز کے ساتھ ساتھ بریانی اور چپلی کباب جیسے ديسی کھانوں کا بھی لطف اٹھا سکتے ہیں۔

 کراچی ایٹ فوڈ فیسٹیول میں بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت۔ تصویر بذریعہ مصنف
کراچی ایٹ فوڈ فیسٹیول میں بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت۔ تصویر بذریعہ مصنف

فیسٹیول میں میوزک کانسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جہاں معروف ریپر طلحہ انجم سمیت دیگر گلوکار پرفارم کریں گے ۔

فیسٹول میں بچوں کی تفریح کے لیے بھی خاص انتظام کیا گیا ہے۔

فیسٹیول میں نہ صرف نئے کاروبار کا آغاز کرنے والے بلکہ گھروں سے پکوان تیار کرکے فروخت کرنے والوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا ۔

موسم بے حد خنک ہے مگر سردی بھوک کا کچھ نہیں بگاڑ سکی، سمندر کنارے بیچ ویو پارک میں ہرطرف بھاپ اُڑاتے اور بھوک بڑھاتے کھانوں نے ایسی گرما گرمی اور گہما گہمی پیدا کی کہ ٹھنڈی ہوائیں دیکھتی رہ گئیں۔

مزے مزے کے کھانوں سے سجے ایونٹ میں شرکت کیلئے نہ صرف شہریوں کی بڑی تعداد پہنچی بلکہ میئر کراچی نے بھی فیسٹیول کا رخ کیا ۔

میئر کراچی مرتضی وہاب کہتے ہیں شہر میں اس طرح کی رونقیں دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

 کراچی ایٹ فوڈ فیسٹیول میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ تصویر بذریعہ مصنف
کراچی ایٹ فوڈ فیسٹیول میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ تصویر بذریعہ مصنف

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ عام شہری کی طرح فیسٹیول میں آیا ہوں ۔

فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے میئر کراچی کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ شہریوں کو ٹریفک کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

فیسٹیول میں کچھ شہری انتظامیہ سے شکوہ کرتے بھی نظر آئے کہتے ہیں اس سال ٹکٹس بھی مہنگے کئے گئے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی تمام تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ۔

فیسٹیول میں جانے کیلئے اہم معلومات

ایک فرد کے ٹکٹ کی قیمت 750 روپے ہے جبکہ اسے آن لائن بھی خریدا جا سکتا ہے۔

اںٹری صرف فیلمی کے لیے ہے یہاں تک کہ ٹکٹ کاؤنٹر پر بھی صرف خواتین کو ٹکٹس دیئے جائیں گے۔ پارکنگ کیلئے بیچ ویو پارک کے دونوں اطراف مخصوص جگہ رکھی گئی ہے۔

Murtaza Wahab

دسترخوان

health benefits