Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کا وقت ختم

الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں پانچویں بار توسیع کی تھی
اپ ڈیٹ 14 جنوری 2024 01:16am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

عام انتخابات 2024 کے لیے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کا مقررہ وقت ختم ہوگیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں پانچویں بار توسیع کی گئی تھی۔

عام انتخابات 2024 کے لیے سیاسی جماعتوں و امیدواروں کو انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کا آج (ہفتہ 13 جنوری) کو آخری روز تھا، شام 7 بجے انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد 4 مرتبہ مقررہ وقت میں توسیع دی گئی ۔

ریٹرننگ افسران الیکشن ایکٹ سیکشن68کےتحت انتخابی نشان سمیت امیدواروں کی حتمی فہرستیں آج آویزاں کریں گے جس کے بعد یہ فہرستیں الیکشن کمیشن کو بھی بھجوائی جائیں گی۔

الیکشن ایکٹ کے تحت کمیشن یہ حتمی فہرستیں ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کرے گا۔

قبل ازیں اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں مزید توسیع نہیں ہوگی، امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کا وقت ختم ہوگیا ہے۔

تاہم کچھ دیر بعد ہی ای سی پی نے انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں 2 گھنٹے کی توسیع کردی، جس کے بعد انتخابی نشان الاٹ کرنے کا مقررہ وقت 9 بجے تک بڑھایا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک بار پھر انتخابی نشان الاٹ کرنے کے لیے ٹکٹ جمع کرانے کے مقررہ وقت میں ڈیڑھ گھنٹے کا اضافہ کردیا، جس کے بعد وقت ساڑھے 10 بجے رکھا گیا، اس کے بعد مقررہ وقت میں آدھے گھنٹے کی توسیع کرتے ہوئے 11 بجے مقرر کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے 5 مرتبہ بھی انتخابی نشانات الاٹ کرنے کے وقت میں آدھے گھنٹے کی توسیع کرتے ہوئے آخری وقت ساڑھے 11 بجے مقرر کردیا۔

شیڈول کے مطابق پہلے ٹکٹ جمع کروانے کا وقت شام 4 بجے تھا، پہلی مرتبہ وقت بڑھا کر رات 7 بجے تک کردیا گیا، دوسری مرتبہ ٹکٹ جمع کروانے کا وقت رات 9 بجے کیا گیا، تیسری مرتبہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باعث وقت رات 10:30 بجے کیا گیا، چوتھی مرتبہ ٹکٹ جمع کروانے کا وقت 11 بجے تک کردیا گی اس کے بعد اب پانچویں مرتبہ وقت بڑھا کر 11:30 بجے کردیا گیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت میں ساڑھے 11 بجے تک کا اضافہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے انتظار کے باعث کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن انتخابی نشان ساڑھے 11 بجے الاٹ کرے گا۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں مزید توسیع نہیں ہوگی اور انتخابی نشان الاٹ کرنے کا وقت 7 بجے تک تھا۔

دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے بعد آر او دفاتر میں ترسیل کے دوران سیکیورٹی سے متلعق خبروں پر کہا ہے کہ بیلٹ پیپرز بحفاظت پہنچانے کی ذمہ داری ڈی آر اوز یا ان کے نامزد اہلکاروں کی ہوتی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آر اوز اپنی نگرانی اور پولیس کی حفاظت میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل یقینی بناتے ہیں، بعض حساس جگہوں پر پاک فوج کے اہلکار بھی سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں۔

ادھر الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی ایک پارٹی کے امیدوار کو دوسری پارٹی کا انتخابی نشان نہ دیا جائے۔

واضح رہے کہ ملک میں الیکشن کی گہما گہمی ہے اور سیاسی جماعتیں اور قائدین خاصے متحرک دکھائی دے رہے ہیں۔

عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری 2024 کو شیڈول ہے۔ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا گزشتہ روز آخری دن تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان آج الاٹ کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے امیدواروں کو سہولت دینے کے لئے الیکشن کمیشن نے ٹکٹس جمع کرانے کے وقت میں مزید توسیع کی۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو مراسلہ بھیجا گیا تھا جس میں پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کے لیے وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

تاج حیدر کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جمع کرانے میں دشواریاں ہیں لہٰذا پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کے وقت میں توسیع کی جائے۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان ملے گا یا نہیں؟ فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا

پی ٹی آئی پلان ’بی‘ کیخلاف الیکشن کمیشن کا حکمنامہ جاری

پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس: چیف جسٹس کی نیاز اللہ نیازی سے تلخ کلامی، علی ظفر کی معذرت

Pakistan Politics

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

انتخابات 2024