Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کاغذات نامزدگی واپس لینے کے آخری روز شفقت محمود سمیت کون سے سیاستدان دستبردار ہوگئے

شفقت محمود نے این اے 130 اور پی پی 170 سے کاغذات جمع کرائے تھے
اپ ڈیٹ 12 جنوری 2024 10:56pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے آخری روز مختلف حلقوں سے سیاسی رہنماء دستبردار ہوگئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شفقت محمود بھی الیکشن سے دستبردار ہوگئے۔

پی ٹی آئی رہنماء نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں عام انتحابات سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ شفقت محمود نے اپنی دستبرداری سے متعلق ریٹرننگ افسر کو مراسلہ بھی لکھ دیا ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ میں نے این اے 130 اور پی پی 170 سے کاغذات جمع کرائے تھے، لیکن میں نے الیکشن سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے کہا کہ آئندہ الیکشن کیلئے کسی بھی سیٹ سے امیدوار نہیں ہوں، اللّٰہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

یہ بھی پڑھیں :

پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہ ملا تو دنیا الیکشن تسلیم نہیں کرے گی، بیرسٹر گوہر

ایک شخص نے پی ٹی آئی پر قبضہ کیا ہوا ہے، اکبر ایس بابر

شہباز شریف نے کراچی سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کردیا

شفقت محمود سے قبل سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے، جبکہ ان کے متبادل امیدوار کےطور پر کاغذات جمع کروانے والے ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے بھی کاغذات واپس لے لیے تھے۔

شیخ رشید نے اپنے کاغذات نامزدگی پر آراو آفس کےاعتراضات کے خلاف اپیل بھی دائر کی تھی جس کے بعد الیکشن ٹریبونل کی جانب سے ان کے کاغذات پراعتراض خارج کردیا گیاتھا۔

الیکشن ٹریبونل نےشیخ رشیدکو الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دیا تھا۔

مختلف حلقوں سے سیاسی رہنماء دستبردار

عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے آخری روز مختلف حلقوں سے سیاسی رہنماء دستبردار ہوگئے۔

این اے 247 سے ایم کیو ایم پاکستان کے مصطفیٰ کمال دستبردار

این اے 250 سے ایم کیو ایم پاکستان کے ریحان ہاشمی دستبردار

این اے 249 اور این اے 250 سے ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی دستبردار

این اے 248 سے جماعت اسلامی کےحافظ نعیم الرحمان دستبردار

این اے 248 سے جماعت اسلامی کے محمد منیم ظفر خان دستبردار

این اے 248 سے جماعت اسلامی کے محمد فاروق نعمت اللہ دستبردار

این اے 248 سے ایم کیو ایم کے ارشد وہرا اور شیخ صلاح الدین دستبردار

این اے 249 سے جماعت اسلامی کے سعید وجیہ حسن دستبردار

این اے 249 سے آزاد امیدوار فرقان دستبردار

این اے 249 سے جے یو آئی کے زرین شاہ دستبردار

پی ایس 123 سے ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن اور ریحان ہاشمی دستبردار

پی ایس 123 سے جے یو آئی ایف کے حافظ محمد دستبردار

پی ایس 124 سے ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن، ایم کیو ایم کے عبدالحسیب احمد اور ایم کیو ایم کے ہی محمد حنیف سورتی دستبردار ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے قلندر لودھی سیاست سے دستبردار

اس کے علاوہ سابق صوبائی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما قلندر لودھی نے سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

قلندر لودھی نے اپنے کاغذات نامزدگی بھی واپس لے لیے ، وہ پی کے 44 سے پی ٹی آئی کے امیدوار تھے، انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ ان کا مؤقف ہے کہ میں اور میرا خاندان سیاست میں حصہ نہیں لیں گے۔

ملاکنڈ : پی ٹی آئی ضلعی جنرل سیکرٹری مستعفی

ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلاف پر تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملاکنڈ مقبول خان مستعفی ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ نظریاتی کارکنوں کو نظرانداز کرنے پر استعفی دیا۔

مقبول خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ملاکنڈ میں مفاد پرست ٹولہ قابض ہے۔

pti

Pakistan Politics

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

انتخابات 2024